253

ڈسٹرکٹ فنانس اینڈ پلاننگ نورا لامین کا چترال سے باہر تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

چترال(نمائندہ ) ڈسٹرکٹ فنانس اینڈ پلاننگ نورا لامین کا چترال سے باہر تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام(ظہرانہ) کیا گیا۔ اس پارٹی کا اہتمام کمال عبد الجمیل ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر CDLD سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے کیا تھا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نورالامین جو سی ڈی ایل ڈی کے ذمہ داری بھی سنبھالتے تھے نے ایس آر ایس پی کی خدمات کو نہایت سراہا۔ انہوں نے کہ SRSP کے زیر انتظام چلنے والا کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ مقامی سطح پر چلنے والے ترقیاتی پروگرام کے تحت چترال میں بہت سارے کام ہوئے حاص کر ہنگامی صورت حال میں ان کی آباد کاری، بحال کاری اور دیگر ترقیاتی کاموں میں گراں قدر خدمات ہیں۔کمال عبد الجمیل نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے ایک تعریفی خط میں اس ادارے کی خدمات کو نہایت سراہا ہے۔ جو یورپین یونین کے مالی تعاون سے خبیر پحتون خواہ کے ترقیاتی کاموں کا ایک سلسلہ ہے اس ادارے نے چترال میں بہت سارے ایسے کام کئے جو ماضی میں نہیں ہوئے تھے۔نورا الامین نے ضلعی انتظامیہ ، ایس آر ایس پی اور چترال کا عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے مہمان نوازی اور شائستہ اخلاق کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہیں۔الوداعی پارٹی میں ڈی سی چترال، ڈی پی او، ضلع نائب ناظم، اے سی صاحبان، اور سماجی کارکنوں کے علاوہ سیاسی شحصیات نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں