220

تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ہے، عمران خان اوراس کے ٹولے کی عوامی فلاح و بہبود فیس بک تک محدود ہے، امیر مقام

وزیر اعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ہے،عمران خان اور اس کے ٹولے کی عوام کی فلاح و بہبود فیس بک تک محدود ہے، گراﺅنڈ پر عملی کام کا عشر و عشیر بھی نظر نہیں آ رہا، ہمارا کام روزانہ کی بنیاد پر عوام کو خوشخبری دینا، فلاح و بہود اور ترقی کے منصوبوںکا آغازکرنا ہے جبکہ عمران خان کا کام صرف انتشار اور مایوسی پھیلانا ہے، 2018 کے انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیںگے جبکہ تحریک انصاف کو نااہلی پر بد دعاﺅںکا سامنا ہوگا، پاکستان مسلم لیگ(ن)وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تعمیر وترقی پر عمل پیرا ہے جبکہ مخالفین نے اپنا وقت صرف دھرنا اور کنٹینر پر بزم نشاط کا انعقاد کر کے گزارا ہے جس کا بدلہ عوام2018کے عوامی جے آئی ٹی میںلیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے فور کوہ دامان میں ایک ارب27 کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں