249

الزام تراشیاں اسلام آباد سے کریم آباد تک۔۔تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک

٭ نواز شریف کی ہیٹرک۔
آخر کار… نواز شریف… اپنی بہترین صلاحیتوں، طویل تجربے،اور اعلیٰ دماغ مشیروں اور وکلاء کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے
…ہیٹرک … کرنے میں کامیاب ہوئے جوتمام… نون پسندوں..کے لیے باعث مسرت ہے اور ہم دل کی گہرایوں سے انہیں… مبارک باد… پیش کرتے ہیں۔ اور امید رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گااور بہت جلد… عباسی… اور… شہباز… بھی ہمیں… سپریم کورٹ… سے کوئی… اعزاز… لیتے ہوئے نظر آئیں گے۔
٭ سو بسم اللہ۔
ہم… اخلاقی… گراوٹ کے… گٹر… میں اتنا گر چکے ہیں کہ مزید کی گنجائیش ہی باقی نہیں… ایک مخصوص حکمران… ٹولے… کو جسے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے پانچوں… جسٹس صاحبان…نے سزا سنائی۔اور ان کی چالیس سالوں پر محیط… الحمداللہ… کے سایے میں چھپے ہوئے… کرپشن… کو بے نقاب کیا۔ مگر…عقل… کے ماروں کا کیا کہنا پھر بھی… دفاعی فائر رینج… سے…گولہ باری….کا سلسلہ جاری ہے۔ مقام صد افسوس اس شخصیت پر ہے جسے… مولانا فضل الرحمان… کے نام سے جانا جاتا ہے یہ اللہ کے ایسے… فضل… ہیں۔ جن سے فائدہ… بے نظیرو زرداری و نواز شریف جیسے … پاک دامن… ہی اٹھاتے ہیں…جن پر سالانہ صرف کشمیر کمیٹی کی مد میں 55 کڑور روپے اس ملک کے خرچ ہوتے ہیں… اور وہ… خواب… میں بھی… کشمیر… اور… حق… کی حمایت میں… دوبول… نہیں بولتے اور جب بھی بولتے ہیں تو… آئی ایس آئی، فوج اورعدلیہ کے خلاف بولتے ہیں…اگر اس روز روشن کی طرح…عیاں… کیس جس کو… گوبور… میں موجود… گڈریا… جانتا تھا کہ… شریف… شریف نہیں رہیں گے۔ مگر… مولانا نے اپنے … مقامی الہام… اور… بیرونی کشف… کے نتیجے میں… ہمارے اداروں اور بیرونی عناصر کے کھاتے میں ڈال کر… رب کعبہ… کے ہاں نہیں… شریف رائے ونڈ… کے ہاں سرخرو ہوئے….اگر ملک کو… ڈاکوں، لوٹیروں، بدمعاشوں اور کڑپٹ عناصر سے پاک کرنے میں… ہماری آرمی… آپرشن ردالفساد… کی طرح… لگی ہے توبقول… نون و ف پسند تو ہم… آرمی… سے ایک نہیں…سوبارباسم اللہ… کہنے کی استدعا کریں گے۔
؎ جب تک نہ نچوڑیں گے لہو کرپٹ رگوں سے
اس دیس کے گلشن کا مہکنا محال ہے

٭ بل صفائی مہم۔
ہماری آزاد میڈیا، جناب عمران خان، جناب سراج الحق، جناب شیخ رشید، جی آئی ٹی اراکین، جسٹس صاحبان اس ملک کے عوام کے لیے… ہیروز… کا درجہ رکھتے ہیں۔پاناما فیصلے… کے بعد بھی… کرپشن کے اس… بل صفائی مہم… کو جاری رہنا چائیے اور اسے کسی… فرد واحد یا خاندان تک مخصوص رکھنا… لوگوں کے لیے مایوسی کا سبب بنے گا… اس لیے اس سفر کو جاری رکھنا چائیے اور… پاناما… کے تمام فہرست کندہ گا ن کے ساتھ ساتھ… دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ چاہے وہ کسی بھی… حوالے… سے اس ملک کی دولت کو… ناجائز… طریقے سے حاصل کرنے میں شامل رہے ہوں اور کسی بھی ادارے سے… منسلک… رہے ہوں۔
٭ سیاسی سہولت کار۔
جس طرح سب کچھ نظر آنے کے باوجود… اسلام آباد… میں عدلیہ اور فوج پر الزامتراشیاں جاری ہیں بالکل اسی طرح… چترال… میں بھی کچھ… سیاسی عناصر… آنکھیں بند کیے… کریم آباد… میں بکریوں کے تنازعہ کو… اپنے مخصوص سیاسی… مقاصد… کی تکمیل کے لیے استعمال کررہے ہیں۔جو نہایت ہی افسوس ناک ہیں۔پی ٹی آئی کے لطیف اور رضیت بااللہ کے بیانات… کاسیکوریٹی اداروں اور…. نئے پاکستان… کے خالق… عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے کہ وہ ا پنے… ٹائیگرز… کے ذریعے… دو فریقوں کو آپس میں لڑانے کی ناپاک کوشیش… حقایق… جانے بغیر کر رہے ہیں۔ یہ 80 سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں…. دو نوں فریق کو صبرتحمل کا درس دینے کی بجائے کیونکہ… پڑوسی بدلے نہیں جاتے ایک دوسرے کی… کمی کوتاہیوں کو در گزر کرنا ہی عقل مندی ہے… یہ اتار چڑھاو… اس سیزن کا معمول ہے اس میں.دروش اور اویر کے… یا بروز کے ٹائیگرز کو… چلانگ… مارنے کی ضرورت نہیں.اگر اس ایرئے میں… انصاف… والوں کو… دیگر پارٹیوں میں بانٹنے کے بعد… سو ڈیڑھ سو… وؤٹ… مل سکتے ہیں تو دوسری طرف… کٹور برادری… اور اس کے متعلقین کے ہزراروں وؤٹ … لطیف، عبداکبر صاحب کے دامن سے… سرک… بھی سکتے ہیں۔ فیس بک اور پرس کانفرسس کی دنیا گرم ہونے کے بعد… کئی دوستوں کے مطالبے پر میں یہ تحریر… غلط افواوں اور الزام تراشیوں کی وضاحت کے لیے لکھ رہا ہوں…. شہرت کے ان دلدہ لیڈران کو چاہیے تھا… کہ دونوں فریق سے ملتے اور اصلاح کی سبیل نکالتے یا حقیقت حال معلوم کرتے۔ ان… لیڈران… کو اگر میں… شرپسندوں اور بلوائیوں… کا سہولت کار کہوں تو غلط نہ ہوگا… کہ یہ لوگ… جلتی پر تیل… ڈال کر… چترال کی آمن کو ایک بار پھر… تہس نہس… کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔ جس ایرے میں… شہزادہ حیدرالملک… رہ رہے ہیں یا بکریاں پال رہے ہیں وہ تقریبا ہزاز کنال کا ایریا ہے اور وہ لوگ لک بک 1940 ء سے یہاں بکریاں پال رہے ہیں اور یہ ان کا… گرامائی…رہائش گاہ بھی ہے .. ابلتے چشموں… گنگناتے… ابشاروں، بہتے نالوں لہلہاتے فصلوں،گھاس اور چارے کے لحاظ سے مالامال اور سیلابی حوالے سے محفوظ ترین مقام ہے اور یہ ایریا نالہ اجور سے اوپر پہاڑ تک پھلا ہوا ہے۔ اور کسی بھی مقامی آبادی کو اس سے کوئی نقصان کا اندیشہ نہیں۔ میری اپنی طرف سے پیشکش ہے… کہ… افواؤں… پہ یقین کرکے ایک فریق کو… بدنام… کرنے اور امن کو خراب کرنے سے پہلے… اس علاقے کا دورہ … میڈیا اور سرکاری ذمہ داروں کی موجودگی میں میں رضاکارانہ طور پر کرانے کو تیا ر ہوں۔ مجھ ناچیز سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے… کیونکہ… فقیر… ہی… سب سے… حقیر… ہے۔اس… کشیدگی کی اصل حقیقت اگر میں… اللہ کو حاضر ناضر جان کر بغیر کسی جانب داری کے بیان کروں جو میرا… شیوا… نہیں اور میں… غلط… کو غلط… اور…صہیع… کو صہیع کہنے کا حوصلہ رکھتا ہوں۔
٭ ریاست کے اندر ریاست۔
میں نہایت ہی محتاط رہتے ہوئے یہ کہہ رہا ہوں… کہ پاکستان بھر میں… منگل باغ، لشکراسلام، جھنگوی، ٹی ٹی پی یا اور قوتوں کے خلاف اس لے لیے کاروائی ہورہی ہے کہ وہ پاکستان کی… ریٹ… تسلیم نہیں کرتے… اور اسلحہ اٹھاتے ہیں… اس وادی میں بھی… مختلف تنظیمات ایک… کلسٹر… کے نام پر منظم ہوچکے ہیں اور پولیس افسران اور انتظامیہ کے میٹنگز میں برملا یہ کہہ رہے ہیں یہاں کا سب کچھ ہمارا ہے… سڑکین ہم نے بنائی۔ ہسپتال ہمارے، ایجوکیشن کا نظام ہمارا، ترقیاتی بورڈ ہمارا، عدالتی طریقہ کار ہمارا، جھنڈا ہمارا لگ، اس لیے… کریم آباد…میں جسے بھی رہنا ہے وہ ہمارے سامنے… سر جھکاتے ہوئے زندگی گزارے… ہمارے… فرامین…پر عمل کرے۔ ان کے مقابلے میں ہمارا موقف کچھ یوں ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اس میں اکثریت اور اقلیت کے برابر…حقوق… ہیں جو اسلام اور پاکستان کے آئین میں ہمیں حاصل ہیں…اگرچہ ہم… کریم آباد میں فقط چند گھرانے… مسلمان سنی… ہیں مگر ہمیں بھی اسلامی تعلمیات کے مطابق جینے کا حق دیا جائے… ہمارے مذہب میں… بکریاں… پالنا… باعث برکت قرار دیا گیا ہے… کیا اللہ کے ہوتے ہوے… بکریاں… سیلاب… لاسکتی ہیں؟ اور… بھیڑ… روک سکتی ہیں..؟ پورا بلوچستان، پنجاپ ، افغانستان، دنبے اور بھیڑ کڑوروں کی تعداد میں پال رہا ہے… کیا وہ… سیلاب… کو روک پائے ہیں؟ چترال گول میں ہر بارشوں میں سیلاب آتے ہیں یہاں کون… بکریاں.. پال رہا ہے؟ بریپ، سنوغر، میژگول کیا بکریوں نے برباد کیے؟ یہ سب… آفات، حادثات، کن فیاکُن… والے… جبارو قہار… کے ہاتھوں میں ہیں۔ بکریوں کے ساتھ… گجر برادری کے ہزاروں گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے اور وہ بھی اس ملک کے شہری ہیں جن کی بدولت…. اس ملک کے… کڑوروں…. مسلمان… حلال جانور کا گوشت کھا رہے ہیں… خوشی، غمی اور عید کی قربانی کی ضروریات الگ ہیں۔اس ملک میں… مالٹی نشنل کمپنیز… جو فارن… گوشت کا کاروبار کررہے ہیں… وہ منظم طریقے سے اپنی کاروباری راہ… ڈونرز… کے ذریعے ہموار کررہے ہیں اور… این جی اوز… کو فنڈز بھی یہ… مالٹینشنلز کمپنیاں… خیرات… کی صورت دے رہے ہیں… اور ہماری غفلت اور نااتفاقی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو عنقریب… چترال میں…. خنزیر، سور، کتے اور گدھے کے حرام گوشت برائے…. فروخت … ہمارے منتظر ہوں گے۔حضرت اقبال نے فرمایا تھا
؎ حریم تیرا وجود غیر کی معاذ اللہ دوبارہ زندہ نہ کر کاروبار لات و منات
باروں میں ہم انپی… دینی… ضروریات کے لیے… ایک… درالعلوم اور مسجد کا اردہ رکھتیہیں تاکہ… توحید… کاشمع یہاں فراوزاں ہو… اور علماء کرام کا ایک… وفد… اگست کے مہینے میں اس علاقے کا دورہ کرنے والا ہے۔حالیہ کشمکش کے پیچھے… کچھ نادان دوستوں کی نادانی یاسیاسی مقاصد یا کچھ لوگوں کی ذاتی پسند ناپسند شامل ہیں….شندور کی مصروفیات کے پیش نظر ڈی سی صاحب نے دو نوں فریق سے ٹائم لیا

اور دونوں مان گئے… جب شہزادہ حیدر کا کوئی کارندہ وہاں موجود نہ تھا… تو رات… لطیف.. کے گیدڑز سینگڑوں کی تعداد میں وہاں حملہ اور ہوئے ایک بوڑھے گجر کو پیٹا اور اس کے دانت اور ناک توڑ دی… خوتین کو ہراسان کیا، موسشی خانے گرائے بکریوں کا بندر بانٹ کیا دوسو بکریوں کو… انصاف کی جلوس… میں شغور لائے… پولیس ایس ایج او کچھ سپاہیوں کو لے کر گیا تو اسے گاڑی سے اتارا گیا… مرداباد کی گئی اور انصاف اور… لطیفی ٹائیگرز… نے دس کلومیٹر تک.. ایک گنجے امریکی سنڈی… کی قیادت میں… پولیس فورس… کو یرغمال بنائے رکھا… ان کی کوشیش تھی کہ وہ پولیس تھانہ پہنچ کر… شہزادہ حیدر کو اشتعال دلواکر… غلط قدام… پر مجبور کریں تاکہ وہ… قانون… کی نظر میں مجرم ثابت ہوسکیں… لیکن جن لوگوں کی نظر… اللہ… پر ہو وہ… شرمندہ رسوا نہیں ہوتے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور… ریاست چترال… بھی اسی اسلامی جذبے کی تکمیل کے لیے…. پاکستان… کے شامل ہوا کہ اس دھرتی میں… اسلام کا بول بھلا ہوگا…. کیونکہ….
؎ بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے اسلام تیرا دیس ہے تو مصطفوئی ہے
واقیع کے مطالق معلومات.. تھانہ شغور نے مجھے فراہم کی ہیں یہ میرے اپنے نہیں… اب سرکا راگر اپنی… وردی… اور اپنے ہونے کا… ریٹ… برقرار نہ رکھ سکا… اور… موقع پرست… انتشاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کچھ نہ کر سکا… تو ہم یہی سمجھیں گے… کہ ریاست کے اندر ریاست قائم ہوچکی ہے۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں