44

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر دروش کے عوام کو مبارکباد۔  ترجمان پی ٹی آئی چترال

چترال (نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان انجنئیر خالد محمود نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے دورش کو تحصیل کا درجہ دینے پر دروش کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ یہ دروش کے عوام کا ایک درینہ مطالبہ تھا جسے صوبائی حکومت نے منطقی انجام تک پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دروش کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔  جس کے لیے ہم ایم پی اے فوزیہ بی بی ، صدر پاکستان تحریک انصاف چترال عبد الطیف اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے سنیئر راہنما رضیت باللہ اور دیگر مقامی قائدین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email