365

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع چترال کے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور اقرا شیلڈ

چترال: معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع چترال کے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور اقرا شیلڈ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ قاری   کی طرف سے انعامات کا یہ سلسہ  2003 میں شروع کیا گیا تھا جو باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ اب بھی جاری ہے۔ قاری صاحب کے اس اقدام کو چترال کے عوام، مذہبی، سماجی و سیاسی رہنما،ماہرین تعلیم اور صحافی حضرات سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال سے ہمیں ملنی والی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں  محمد حنیف 972 نمبرات کے ساتھ پہلی ،سہیل عباس اور اشفاق الرحمن 959 نمبرات کے ساتھ دوسری   جبکہ ملیحہ صبا نے 956 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے  اور پرائیوٹ سکولوں میں  تنزیلہ غلام 1003 آمنہ شجاع 1001اور  امبرین مقصود 995 نمبرات کے ساتھ بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،اگر کسی ایسے طالب علم کا نام نہ آیا ہو جس کے نمبرات  مذکورہ  طلباء و طالبات جن کو پوزیشن ہولڈر ڈکلئیر کیا گیا ہے سے زیادہ ہوں وہ اندرون سات دن ہمیں اطلاع کریں تاکہ تصحیح کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں