207

گندم کوٹے میں کمی پر عمائدین کا آج بھوک ہڑتال کا اعلان

غذر(نمائندہ خصوصی) عمائدین غذر نے گندم کوٹے میں 14% کٹوتی کے خلاف آج بروز جمعہ سے بھوک ہڑتال کی کال دے دی عمائدین غذرکا ایک اہم اجلاس گاہکوچ میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ گندم میں 14% کی کٹوتی کے خلاف 11 اگست سے بھوک ہڑتال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب تک اعلیٰ حکام اس مسلئے کو حل نہیں کریں گے اس وقت تک روزانہ کی بنیادپر بھوک ہڑتال جاری رہی گئی ان کا کہنا تھا پچھلے کئی دنوں سے ہم نے اعلیٰ حکام کو اس مسلئے کا حل کرنے پر زور دیا لیکن کہی سے شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اب اس مسلئے کا حل سڑکوں پر ہی نکلے گا انہوں نے مذید کہا کہ جمعرات کے روز ہونے والی اجلاس میں تمام عمائدین نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ 11اگست سے ڈی سی چوک گاہکوچ میں بھوک ہڑتال کریں گے اور یہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گا جب تک گندم کوٹے کی چودہ فی صد کٹوتی کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں