270

جشن آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

بونی (نامہ نگار) جشن آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں طلبہ کے علاوہ مقامی عمائدین نے شرکت کیں۔ محمد یٰسین کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ طالبعلم زید حجازی نے حمد باری تعالیٰ جبکہ محمد یٰسین، صاحب نظار اور طالبہ شبنم اور اسکی ساتھیوں نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کیا۔ طالبعلم فیض اقبال، رمیض راجہ اور احتشام نواب نے قیام پاکستان کے حوالے سے تقریر کی جبکہ طالبہ عروج اور ساتھیوں نے ملی نغمہ پیش کئے۔ ویلج کونسل بونی ون کے ناظم احسان مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ممبر تحصیل کونسل علاؤ الدین عرفی نے کی۔ مہمان خصوصی اور صدر محفل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور یوم آزادی کے حوالے سے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں