307

اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ چترال میں الوداعی تقریب

گذشتہ دنوں اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ زرگراندہ چترال میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئرشیرنواز خان اور ادارے کے روح رواں حوالہ خان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ادارے کے تمام اسٹاف کے ساتھ خصوصی بچوں نے بھی شرکت کیں۔ادارے کے انچارچ سیّد نبی حسین نے اپنے اور ادارے کے تمام ملازمین کی طرف سے سبکدوش ہونے والے آفیسر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور ان کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ شیر نواز خان صاحب ایک ایماندار ،مخلص اور شفیق سربراہ کی حیثیت سے طویل عرصے تک اس ادارے کے ساتھ منسلک رہے۔ اس دوران موصوف کے زیر سرپرستی کام سیکھنے کا موقع ملا۔ ادارے کے تمام ملازمین ان کی زیر سرپرستی بیتے ہوے ایّام کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سبکدوش ہونے والے ساتھی ملازم حوالہ خان کو ان کی بے لوث اور ایمانداری سے خدمات انجام دیتے ہو ئے ملازمت سے رخصت ہونے کے موقع پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں