190

خیبر پختونخوا کی حکومت کے رویے پر افسوس ہوا ،جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد/وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس ہوا ،عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کی خدمات لینے سے انکار پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے ،جان چاہیے پشاور یا لاہور کے لوگوں کی ہو ایک جیسی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ انتہائی افسوس ہے کہ عمران صاحب کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں