210

بی اے /بی ایس سی کے نتائج کا اعلان،، مُکرمہ بشیر 449نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی

چترال(ارشاد اللہ شادؔ )ایس بی بی یو شیرنگل نے بی اے /بی ایس سی کا سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مُکرمہ بشیر بنت بشیر احمد نے ضلع بھر میں449نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔مکرمہ بشیر بکرآباد چترال کی رہائشی ہیں ۔ زیبہ سلطان بنت سلطان ارب خان نے 448نمبر لیکر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مدیہہ صبا بنت محمد رفیق نے 441نمبر لیکر ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں