266

گلگت بلتستان استور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کا امتحان ٹاپ کر لیا

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر)گلگت بلتستان کیلئے ایک اور اعزاز، کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ کیپٹن عارف احمد کا تعلق ضلع استور سے ہے ۔ارضِ شمال کے اس سپوت نے پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد تمام امتحانوں میں پہلی پوزشن حاصل کی تھی ۔سی ایس ایس کے امتحان میں پورے پاکستان سے آرمی ،پاک فضائیہ اور نیوی کے ہونہار اور قابل ترین آفسیروں نے حصہ لیا۔ گلگت بلتستان کے لیے کوئی کوٹہ کی سیٹ موجود نہیں تھی ۔تاہم کیپٹن عارف نے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن لے کر اوپن میرٹ کی سیٹ حاصل کرلی ۔کیپٹن عارف گلگت بلتستان سے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن حاصل کرنے والے پہلے آرمی آفسیر بن گئے ہیں ۔مستقبل میں کیپٹن عارف احمد DMG گروپ میں اپنی خدمات سر انجام دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں