309

گرم چشمہ روڈکوفوری بحال کرنے پرایم پی اے سلیم خان اورسی اینڈڈبلیوکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں/اہلیان لٹکوہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اتوارکے روزچترال شہراوراس پاس علاقوں میں اچانک تیزبارش سے سین لشٹ اورشالی کے مقام پرسیلاب آنے سے گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندہوچکاتھاہم اہلیان لٹکوہ رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اورمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مشکورہیں کہ وہ اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرکئی گھنٹے جدجہدکرکے جدیدمشینوں سے لٹکوہ روڈ کوہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔علاقے کی پسماندگی اورآمدرفت کے مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے فوری گرم چشمہ روڈ بحال کرنے پرہم اہلیان لٹکوہ ایم پی اے سلیم خان اورمحکمہ سی اینڈڈبلیوکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں