409

محمددین غازی المعروف گل اسقال۔۔۔۔۔۔۔تحریرمحمدرحیم بیگ لال

خوشے قوم سے تعلق رکھنے والاگل اسقال 1924ء کوتورکہوکے خوبصورت گاؤں زنگ لشٹ میں پیداہوئے اس وقت بخدورغازی ریاست میں علاقہ کااتالیق تھا۔بخدورغازی نے سرشجاع الملک کے دورمیں گاؤں کھوت سے زنگ لشٹ کے لئے اپنے زیرنگرانی نہرنکالی اوراس نہرسے زنگ لشٹ آبادہے محمددین غازی کے بچپن ہی میں والدکاسایہ سرسے اُٹھ گیا۔والدکے انتقال کے بعداس وقت کے مہترنے محمددین غازی کوعلاقہ کااسقال مقررکیا۔چونکہ محمددین غازی شاہی خاندان میں گل اسقال کے نام سے مشہورتھا۔اوربعدمیں بھی محمددین غازی کانام گل اسقال مستقل نام رہ گیا۔گل اسقال چترال کے ایک معروف قانون دان وقاص احمدایڈوکیٹ کاوالدتھا۔گل اسقال اپنے آیام نوجوانی میں پولواوربازپالنے کابے حدشوقین تھا۔چونکہ علاقہ میں روایات کے مطابق مہتران چترال اپنے بچوں کومختلف قبلے کے لوگوں کے پاس رضاعت کیلئے دیتے تھے۔مہترچترال مظفرالملک نے اپنی اکلوتی بیٹی کورضاعت کیلئے بخدورغازی اتالیق کوسپردکیااس طرح گل اسقال مظفرالملک کی بیٹی کارضاعی بھائی بنا،چونکہ گل اسقال بچپن میںیتم ہونے کی وجہ سے اس وقت کے مہتراورگورنرکوبہت شفقت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔گل اسقال کومہیران چترال نے مختلف جگہوں پرزمینات بھی مہربانی کی ہیں ۔بخدورغازی کے وفات کے بعداس وقت کے والیاں ریاست نے ان کی پدری عہدے کوان کے حوالے کیا۔اور1947ء تک گل اسقال بحیثیت اسقال کام کرتے رہے ۔گل اسقال مزاج میں انتہائی نفیس طبیعت کے مالک تھے۔صفائی پسنداوردیدہ زیب لباس زیب تن کیاکرتے تھے ۔مظفرالملک کی بیٹی شہزادہ صمصام الملک کی زوجہ گل اسقال کے رضاعی بہن تھی اس وجہ سے گل اسقال کوشاہی خاندان میں قدرکی نگاہ سے دیکھتے تھے گل اسقال کافرزندوقاص احمدایڈوکیٹ جب چترال شہرمیں قیام پذیرہوئے توان کے والدگل اسقال سردیوں کے مہینوں میں تورکہوسے چترال شہرآکررہتے تھے ۔چترالی چغہ(شوقہ)گھوڑہ اوربازگل اسقال بے حدپسندکرتے تھے ۔گل اسقال زندگی کے آخری آیام میں بھی پولومیچ دیکھنے پولوگراونڈجایاکرتے تھے ۔گل اسقال سال 2013ء کورمضان المبارک کی 27وین شب دل کادورہ پڑنے سے 91برس میں انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں