272

وزیر اعظم پاکستان انشاء اللہ دسمبر 2017میں گولین گول پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ انجنیئر امیر مقام

اسلام آباد (نمائندہ ) وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام کی زیر صدارت کیبینٹ بلاک اسلام آباد میں توانائی وپانی وسائل کا کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری پانی و وسائل، ممبر واٹر، ممبر پاور، جنرل منیجر نارتھ اور وزارت کے دیگر ایلی حکام نے شرکت کی۔ انجنیئر امیر مقام نے سختی سے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ اور ہنگامی بنیادوں پر تمام منصوبوں کو معیاری اور پلان کے مطابق بر وقت پائی تکمیل تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے گولین گول پراجیکٹ چترال کو بھی امسال دسمبر تک مکمل کرنے ٹرانسمیشن لائن چکدرہ سے چترال تک 200کلومیٹر کو تین حصوں جن میں گولین گول چترال، چترال چکیاتن،چکدرہ شامل ہے کو تقسیم کرکے دن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیاکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مستقل طورپر خاتمہ ہوجائے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا وزیر اعظم پاکستان انشاء اللہ دسمبر 2017میں گولین گول پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جس سے چترال کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے ورسک، درگئی،چترال اور تربیلا پاور ہاوسز کو جلد از جلد اپ گریڈ کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئے۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ منصوبے شروغ کئے گئے ہیں ان کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا جو ہمارا یجنڈا اور وژن ہے، بہت جلد مختلف سائٹ کا خود بھی دورہ کرکے جائزہ لونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں