234

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، پٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 40 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 46 روپے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت48 روپے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں