328

پاکستان تحریک انصاف آپر چترال ورکرز کنونشن

بونی ( جمشید احمد)گذشتہ دن پاکستان تحریک انصاف آپر چترال ورکرز کنونشن زیر صدارت گل حیات ایڈوکیٹ بونی میں ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم خان کی رہائیش گاہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی رہنماممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی خان،ممبرڈسٹرکٹ یوسی اویرعبدالطیف ،تحصیل کونسل کے ممبراں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف آپر چترال کے ہر یو سز سے ائے ہوئے ورکرز وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہاگیا کہ آپر چترال کو ضلع کا درجہ دیا جائے آنے والے الیکشن اور پارٹی میں عہدہ دینے کے حوالے سے پی ٹی ائی ورکرز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلے کیا جائے تاکہ پارٹی اختلافات کو دور کیا جاسکیں اور انے والے الیکشن میں بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکیں۔ اس اجلاس میں ایم پی اے فوزیہ بی بی سے پور زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے اے ڈی پی پر نظر ثانی کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر فنڈ مختص کیا جاسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں