242

ڈی ایس پی سر کل تورکھو اینڈ موڑکھو  عطا اللہ کے زیر صدارت تورکھو کے منتخب نمائندوں اور عمائدین کا ایک اہم اجلاس

چترال (شراف الدین تورکہو)ڈی ایس پی سر کل تورکھو اینڈ موڑکھو  عطا اللہ کے زیر صدارت تورکھو کے نا ظمین منتخب نمائندوں اور عمائدین کا ایک اہم اجلاس ۔اس اجلاس میں علاقے تور کھوبشمول ترہچ کے مسائل کا جایزہ لیا گیا منتخب نمائندوں اور عوامی نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل ہمارے درمیان موجود ہیں اس کی وساطت سے ہم اپنے مسائل حکومت کے افسران بالاتک پنچانے کی کوشش کریں گے یہ کہ یہاں پولیس کے سوا حکومت کا کوئی دوسراادارہ نہیں دیتا صرف پولیس ہی ہمارا سہارا ہے اور پولیس کی کار کرداگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ایس ایچ او عبدالفتح  کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہرمشکل میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اس کے بعد تین چیزون پر فیصلہ کیا گیا کہ بونی تورکھو روڈ جس پر کام تو چلو ہے لیکن سست روی کا شیکار ہے اس کو جلد از جلد استارو سے ملایا جائے اور روانہ کی بنیاد پر ٹھیکہ دار پر نظر رکھی جائے دوسرا ڈرائیور حضرات   اپنی مان مانی سے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور حکومت کا مقرر ہ کرایہ نامہ پرعمل نہیں کرتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج سے مطالبہ کرتے ہیں  ڈرائیور یونین اور منتخب نمائندوں کے  کوایک ساتھ  بیٹھاکرعلاقے کی پسمندگی کومدنظررکھتے ہوئے مناسب کرایہ نامہ جاری کریں اورڈرائیورحضرات کواس پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کرین۔تیسرامطالبہ یہ ہے کہ ہماراس ہماراسرکل ڈی ایس پی جوپہلے بونی میں ہوتے تھے اب اس کو موڑ کھو لگا دیا گیا ہے اس کی وجہ سے تورکھو کے عوام کو سحت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور تین چار گھنٹے مذید سفر کر نا پڑتا ہے لھذا ڈی ایس پی کو بو نی ہی میں لگایا جائے اس موقع پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ میں اپ کے یہ مطالبہ حکام بلا تک پنچاونگا اور انشا اللہ یہ مسائل حل ہو جائیں گے لوگوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عور نہ کیا گیا تواس کہ سنگین نتیجہ نکلےگا اور ہم سڑکوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں