39

انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلدچترال میں تبدیلی عوام کونظرآئے گی؍ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کایک وفدشہزادہ سکندرالملک کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرسے ان کے دفترمیں ملاقات کی ۔اس موقع پرڈی پی اوچترال سیدعلی اکبربھی موجودتھے وفدنے ڈپٹی کمشنر چترال کے عوامی خدمات کوسراہااورانہیں چترال کے مسائل سے آگاہ بھی کیا۔خاص کرتورکہوروڈکی بروقت تکمیل چترال کے اندرتجاوزات اورغیرمعیاری اشیاء خردونوش کے کھلے عام فروخت زیربحث رہے وفدمیں سابق یوسی ناظم شاگرام قیوم بیگ ،وی سی ناظم کھوت عبدالحمید ،ورکرپی ٹی آئی جمشیدالدین،وی سی ناظم شاگرام منہاج الدین،وی سی ناظم واشچ علی شان دیگروی سی ناظمین اورپارٹی ورکرشامل تھے۔ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرنے وفدکویقین دلایاکہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلدچترال میں تبدیلی عوام کونظرآئے گی ۔انہوں نے کہاکہ عوام میں شعورپیداکرنے کے سلسلے میں صفائی مہم کاآغازکیاجائے گا جسمیں عوام سے بھرپورشرکت کیاپیل ہے ۔صفائی مہم 19اکتوبر2017صبح نوبجے پی آئی اے چوک چترال سے شروع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email