217

40 ہزار مختلف کیدڑ زنانہ مردانہ اساتذہ کو ان کی بھرتی کی تاریخ سے ہی مستقل کیا جارہا ہے/رفیق خٹک

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے بھرتی ہونے والے 40 ہزار مردانہ اور زنانہ اساتذہ کی مستقلی کےلئے سفارشات حکومت کو ارسال کردیئے ہیں۔ڈائریکٹر ایجوکیشن رفیق خٹک کے مطابق تمام اساتذہ کو بھرتی کی تاریخ سے ہی مستقل کیا جائے گا، تمام این ٹی این اساتذہ مطمئن رہیں بہت جلد اپنی مستقلی کی خوشخبری سنیں گے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پہلے 1924 آئی ٹی اساتذہ کی مستقلی کے سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کئے اور اب 40 ہزار اساتذہ کی مستقلی کے سفارشات بھی صوبائی حکومت کو ارسال کردیئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن رفیق خٹک نے بتایا کہ 40 ہزار مختلف کیدڑ زنانہ مردانہ اساتذہ کو ان کی بھرتی کی تاریخ سے ہی مستقل کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بعض مفاد پرست عناصر ان کی مستقلی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں جس سے این ٹی ایس اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے مگر وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ بہت جلد تمام این ٹی ایس اساتذہ کو مستقل کردیا جائے گا اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں