289

ڈی ايم او سيد مظہر علی شاه تبديل ٬ اسسٹنٹ کمشنر بٹاگرام تعينات

چترال ( نمائنده   )  چترال کے ڈسٹرکٹ مونيٹئرنگ آفيسر سيد مظہر علی شاه کا تبادلہ يہاں سے بحثيت اسسٹنٹ کمشنر بٹاگرام ہيڈکوارٹر کرديا گياہے ۔ جبکہ اس کی جگہ تاحال کسی کی تعيناتی نہيں ہوئی ہے۔ مظہر علی شاه کے تبادلے کی خبر پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انهوں نے بہت ہی مختصر عرصے ميں چترال کے تمام سکولوں کا کئی بار وزٹ کيا ۔ اور اساتذه کی حاضری کو يقينی بنانے ميں بہت اہم کردار اد اکيا تها۔ جس کی وجہ سے محکمہ تعليم چترال صوبے ميں ٹاپ پوزيشن پر تها۔
اور چترال سے تعلق ہونے کی وجہ سے وه چترال کے تمام حالات سے بهی بخوبی واقف تهے۔ جبکہ ان کا يہاں تبادلہ ہوکے صرف چه ٬ سات مہينے ہوئے تهے۔ چترال کے تعليم سے دلچسپی رکهنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر چترال اور صوبائی حکومت سے ان کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کياہے۔ ياد رہے کہ اس سے قبل سيد مظہر علی شاه کی بحيثيت ايڈيشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال تعيناتی کے دوران بهی ان کی خدمات قابل تعريف ہيں۔ انهوں نے بلا تفريق چترال کے لوگوں کی خدمت کی ۔ خصوصا ڈيزاسٹر کے اوقات انکی خدمات کسی سے ڈهکی چهپی نہيں ہيں۔ انهوں نے گرم چشمہ روڈ کی بندش کے دوران ہميشہ
بذاخود مشيری کے ساته ڈيوٹی دی اور دن رات محنت کرکے سڑک کهولنے ميں محکمہ سی اينڈ ٹبليو اور عوام لوٹکوه کا ساتھ ديا۔ اسی طرح سيد مظہر علی شاه اور عبد الاکرم نے شہيد ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کے ساته مل کر چترال کی ترقی ميں بهی خصوصی کردار ادا کئے۔ خاص طور پر اسامہ ايجوکيشن اکيڈيمی کو چلانے ميں انتہائی دلچسپی سے کام ليا۔ اور ان کی شہادت کے بعد بهی اکيڈيمی ٬ ڈپٹی کمشنر پارک و ديکر منصوبوں کو پائے تکميل تک پہنچانے ميں بهی انتہائی اہم کردا ر ادا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں