440

ویلج کونسل ریشن کی طر ف سے پولوگراونڈریشن میں شاندارٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا

چترال (شہزاد خان شہزاد)ویلج کونسل کی سطح پر ہو نے والے ٹورنامنٹ میں کل پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کو دلچسپت بنانے کے لیے ٹیموں کو ویلج کونسل کے مختلف گاؤں کے نام سے منسوب کیاگیاتھا۔ زئیت ایگل ، راعین بادشاہ ، نرزوم ٹیگرز ، گرین لشٹ چیلنجز ، اور گول لائنس اورگرین لشٹ چیلنجز اور گول لائنس کے درمیان کھلا گیا گول لائنس نے سحت مقابلے کے بعد گرین لشٹ چیلنجز کو 5 کے مقابلہ میں 8 گول سے شکست دی۔ یوں گول لائنس ریشوں پولو ٹورنامنٹ 2017 کا چمپئن بن گیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی محمد جاوید گول لائسنس ٹیم اور فائنل میج کا بہترین کھلاڑی عرفان اللہ گرین لشٹ قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سابق یوسی ناظم امیر اللہ تھے انہوں نے ونر اپ ٹیم کے لیے نقد 20 ہزار ، رنز اپ کے لیے 15 ہزار اور ایوب میکی کی سمی فائنل میں بہترین کھیل پر ان کو ایک ہزار کا نقد انعقاد انعام دیا اس کے علاوہ سابق یوسی ناظم نے پولو گرونڈ کی بہتری کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ تقریب سے وسی ناظم شہزاد منیر نے بھی حطاب کر کے پولو گرونڈ کے مسائل اور ان ممکن حال کے لیے مہمان خصوصی اور شرکا کو اگاہ کیا۔ پولو پیلیر کی طرف سے ڈاکٹر محمد اقبال نے مہمان خصوصی کا حصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں