545

25دسمبرتک جوٹی لشٹ گریڈاسٹیشن سے 4میگاواٹ بجلی اپرچترال کوموجودہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی؍ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

چترال(ڈیلی چترال نیوز) چترال سے ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے کہاہے کہ اپرچترال گولین گول ہائیڈوپاؤرپراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے لئے کاغلشٹ میں گریڈاسٹیشن کاقیام 132KVکی ٹرانسمیشن لائن بچھانے اورضلع کے مختلف مقامات پرفیڈرقائم کرنے کاکام عنقریب شروع کیاجائے گا۔ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے اسلام آبادمیں وفاقی وزیربرائے بجلی وپانی اویس لغاری سے اس سلسلے میں تفصیلی ملاقات اورڈائریکٹوجاری کرنے کے بعدمقامی میڈیاکوٹیلیفون پرانہوں نے بتایاکہ اس سال کے 25دسمبرتک جوٹی لشٹ گریڈاسٹیشن سے 4میگاواٹ بجلی اپرچترال کوموجودہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ایم این اے چترال نے مزیدکہاکہ 25کروڑروپے کی لاگت سے کاغلشٹ کے مقام پرگریڈاسٹیشن اور50کروڑروپے کی مالیت سے 132KVکی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال اورلوئیرچترال کے دونوں اضلاع میں سات مختلف مقامات یارخون ،لاسپور،تورکہو،ارندو،مدک لشٹ،کریم آباد،ارکاری اورگرم چشمہ میں فیڈرلگاکرسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے گذشتہ سال پولوگراونڈچترال میں سودیہات کوگولین گول بجلی گھرسے بجلی فراہمی کے اعلان عملی جامہ پہنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال ٹاون ،ایون دروش اوردیگرعلاقوں تک بجلی دینے کی منظوری پہلے سے ہوچکی ہے گولین گول ہائیڈوپاؤرپراجیکٹ کی پہلی یونٹ 25دسمبر20017سے چالوہونے کے بعدچترال کے ان تمام علاقوں کوبجلی دی جائیگی جہاں پرواپڈایاپیڈوکی لائین موجودہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں