225

انشاء اللہ شہید بھٹو کے مشن کو پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے /نظار ولی شاہ راہنما پی پی پی

دبئی ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی دبئی کے راہنما نظار ولی شاہ چترالی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اورگولڈن جوبلی کے موقع پر میں بحیثیت ایک ادنی کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اوران کے رفقائے کاروں کو خراج تحسین اورخراج عقیدت پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے اس مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ایک عظیم پارٹی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے پسے ہوئے غریب طبقے کو یکجا کیا اوراپنے مختصر دور حکومت میں ملک کو ایک متفقہ اورمکمل آئین سے لیکر ایٹمی پاورتک کی بنیاد رکھی اورملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔ جس کی وجہ سے بھٹو شہید کو تختہ دار تک جانا پڑا۔ اس کے بعد ملک اورپارٹی پر جو برا وقت آیا وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ڈراؤنا اورناقابل فراموش حقیقت ہے ۔ عظیم بھٹو اوران کے ساتھیوں نے جس مقصد کے لئے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی آپ کی شہادت کے بعد اس ملک کے ڈکٹیٹروں کے ساتھ ساتھ کچھ اپنوں نے بھی اس عظیم پارٹی کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔جس کی وجہ سے پارٹی اس وقت اپنے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے ۔ لیکن ہم مایوس نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا فن آتاہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہم انشاء اللہ شہید بھٹو کے مشن کو پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں