295

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا دوره برير٬ فری ميڈيکل کميپ کا اہتمام غریبوں میں راشن پيکج تقسيم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) کمانڈنٹ چترال ڻاسک فورس کرنل معين الدين نے گزشتہ دن کالاش ويلی کے برير گاؤں کا دوره کيا ۔ اور وہاں پر فری ميڈيکل کيمپ کا بهی اہتمام کرايا ۔ جہاں علاقے کے غريب مريضوں کی مفت معائنہ کے ساته فری ميڈيسن بهی مہيا کی گئی ۔ جس سے چار سو زياده مريض مستفيد ہوئے ۔ کمانڈنٹ نے برير ڈسپنسری کا بهی دوره کيا۔ اور ڈاکٹر يونس فيصل کی خدمات کو بهی سراہا ۔ البتہ ڈسپنسری کی انتظامی حالات پر تشويش کا اظہار کيا ۔ جہاں منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود ہيٹنگ کی کوئی انتظام موجود نہيں۔انتظاميہ نے ميڈيکل سٹاف کی بنيادی سہوليات کو نظر انداز کيا ہوا ہے۔
اس سلسلے ميں ڈسٹرکٹ انتظاميہ اور ہیلتھ انتظاميہ کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔ کہ وه ڈسپنسری کی موجوده حالات ميں مثبت تبديلی لائيں ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نے چاليس مستحق گهرانوں ميں مفت راشت تقسيم کی جبکہ طلباء ميں قلم اور کاپياں بهی تقسيم کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں