226

خیبرپختونخوا کی پہلی ڈی این اے لیبارٹری کا افتتاح

خیبرپختونخوا کی واحد اور پہلی ڈی این اے ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا ہے، لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح آج  (منگل کے روز) سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید نے کیا۔انچارج لیبارٹری جمیل کا کہنا ہے کہ اس لیب پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور اب صوبہ کے عوام کو ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے دوسرے صوبے نہیں جانا پڑے گا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لیبارٹری کےلئے امریکہ سے 400 کٹس درآمد کئے گئے ہیں اور ہر ایک کٹ کے ذریعے 100 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے اور ایک کٹ کھولے جانے کے بعد 6 ماہ تک کارآمد ہوتا ہے۔یاد رہے کہ یہ لیبارٹری 3 سال قبل خیبرمیڈیکل کالج پشاور میں تعمیر کی گئی تھی تاہم کٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ غیر فعال تھی اور مردان میں آسماء قتل کے بعد اس لیبارٹری کی غیر فعالی کے باعث صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں