215

محکمہ بلدیات کےمحکمانہ امتحان میں چترال سے تعلق رکھنے والےاسد اللہ غالب نےپہلی پوزیشن حاصل کرلی

پشاور(نمائندہ  ) محکمہ بلدیات کے محکمانہ امتحان میں پشاور کے افسران نے میدان مارلیا۔اکاونٹ ،ایڈمنسٹریشن کیڈر میں نمایاں پوزیشن پشاور کے افسران کے حصہ میں آئیں۔چترال سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریشن کیڈر میں ٹاون فور پشاور کے اسد اللہ غالب نے 100میں سے94نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جو کہ سارے چترال کے لئے فخر کی بات ہے۔محکمہ بلدیات کی طرف سے افسران کو سولہ میں ترقی دینے کے لئے محکمانہ امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں