224

حفیظ سرکار ڈاکٹروں کے مسائل کو حل کرنےکے بجائے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مگن ہیں/سعیدیہ دانش

گلگت (پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ حفیظ سرکار کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے ۔اگر کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل نہیں کیا جاسکتا ہے تو ان کا کنٹریکٹ بڑھا دے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کی مدت ختم ہوئے کئی ماہ گزر گئے مگر تاحال ان کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کی مدت نہیں بڑھانا ڈاکٹروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اور حفیظ سرکار کی شعبہ ہیلتھ میں اصلاحات کے دعووں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔گلگت بلتستان کےدور دراز علاقوں میں ینگ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر اپنے فرائض سر انجام دیں رہے ہیں اور حفیظ سرکار ڈاکٹروں کے مسائل کو حل کرنےکے بجائے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مگن ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں 150 ڈاکٹروں کو مستقل کر دیا اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جبکہ حفیظ نے ان ڈھائی سالوں میں ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو مستقل کر کے ہیلتھ کے تمام معاملات کو ان کے سپرد کر دیا ہے جو کہ اقربا پروری کی بدترین مثال ہے ۔لہذا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کےدور دراز علاقوں میں ینگ ڈاکٹرز اپنے فرائض سر انجام دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے چند آفیسران صوبائی حکومت کی نا اہلی کو چھپانے کے لئے جھوٹ کی حدیں پار کر رہے ہیں محکمہ ہیلتھ نے 65 ڈاکٹرز کی سیٹوں کو ایف پی ایس سی بھیجوا دیا یے جبکہ محکمہ ہیلتھ کے حکام شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے لئے 114 ڈاکٹرز کی سیٹوں کا ذکر رہے ہیں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مدت ختم ہوئے 6 ماہ گزر گئے جبکہ ابھی تک نہ ہی ان کا کنٹریکٹ بڑھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ہر اول دستہ بن کر ساتھ دے گی کیونکہ اگر کنٹریکٹ ڈاکٹرز کام کرنا چھوڑ دیں تو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہت مشکلات پیدا ہونگی۔انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ حفیظ سرکار ہسپتالوں کے ٹھیکوں میں سرعام گھپلے کر رہے ہیں اور بغیر ٹینڈر کے اپنے چند مخصوص ٹھیکیداروں کےذریعے اپنے لئے کمیشن وصول کر رہے ہیں صوبائی حکومت نے جس طرح سے دیگر محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر نے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا ہے اسی طرح محکمہ ہیلتھ میں بھی کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں