264

سابق ایم این اے کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت مقرر

اسلام آباد/وفاقی حکومت نے سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کووفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت مقرر کردیا۔کشمالہ طارق کی تقرری کا دورانیہ حلف اٹھانے کے بعد 4 سال ہوگا، آئندہ چند روز میں حلف اٹھانے کے بعد وہ چارج سنبھال لیں گی۔وفاقی حکومت نے یہ تقرری لاہورہائیکورٹ کی جانب سے تقرری کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کی ہے کیونکہ جسٹس (ر) یاسمین عباسی گزشتہ ایک سال سے بغیر مدت ملازمت کی توسیع کے کام کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں