442

بروزاوردوسرے دیہات کومحمد خان اینڈ کمپنی کے ٹرانسمیشن لائن سے بجلی دی جائے گی؍اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کے زیر صدارت اجلاس میں بروز اور دوسرے دیہات کو گولین گول سے بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف امور پر غوروحوض ہوا جس میں ان دیہات کو محمد خان اینڈ کمپنی کے ذریعے بجلی کی فراہمی یا ان کے ٹرانسمیشن لائن زیر استعمال لاتے ہوئے پیسکو کی طرف سے براہ راست بجلی دینا شامل تھے۔ اجلاس میں طے شدہ فیصلے کے مطابق پیسکو حکام مزید رہنمائی اور حتمی فیصلے کے لئے پیسکو کے بالائی حکام کو بھیج دیں گے اور دونوں صورتوں میں ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔
اجلاس میں یوں فیصلے ہوئے اہلیان بروز و ملحقہ علاقہ جات کو بجلی کے فراہمی میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے کیونکہ ایوں ہائیڈرل پاؤر پراجیکٹ( حاجی محمد خان اینڈ کمپنی) کی ٹرانسمیشن لائین پہلے سے یہاں کے صارفین کو بجلی کی ترسیل کے لئے موجود ہیں اور میٹریں بھی لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمد خان اینڈ کمپنی کی پہلے سے ٹرانسمیشن لائین اور Distribution line پہلے سے مذکورہ علاقے میں موجود ہیں جسکے استعمال کے لئے محمد خان اینڈ کمپنی نے اپنی رضامندی بھی کمیٹی ممبران کے سامنے پیش کی ہے کہ محمد خان اینڈ کمپنی کو ٹرانسمیشن لائین کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ واپڈا ٹرانسمیشن لائن و Distribution line کے عوض ٹیرف ریٹ میں کوئی مناسب گنجائش رکھے۔انہوں نے کہاکہ SDO واپڈا فیزیبیلٹی رپورٹ بنا کر جس میں واپڈا /پیسکو بجلی بذریعہ ایک میٹر محمد خان اینڈ کمپنی کو مروجہ (Bulk,،سپلائی، ریٹ) میں مہیا کرے گی اور محمد خان اینڈ کمپنی صارفین کو نیپرا کے مروجہ نرخ پر دینے کی پابند ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سپرٹنڈنگ انجینئرنگ کے خصوصی ہدایات پر اہلیان بروز و ملحقہ علاقہ کی بجلی کی ترسیل کے لئے ظہیر الدین انچارچ گریڈ اسٹیشن و علاقے کے عمائدین کے ساتھ مشترکہ سروے کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں حاجی محمد خان اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے علاوہ نصرت آزاد، سید مظفر حسین جان، ایس ڈی او واپڈا فضل منیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ جنید احمد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں