172

کیمسٹوں کی شٹرڈاون ہڑتال وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کی طرف سے ڈرگ رولزمیں ترمیم کو واپس لنے کی یقین دہانی پرختم

چترال (نمائندہ   ) گزشتہ تین دنوں سے جاری کیمسٹوں کی شٹرڈاون ہڑتال وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کی طرف سے اس یقین دہانی پر واپس لیا گیا کہ چیف منسٹر تین دنوں کے اندر اندر ڈرگ رولزمیں ترمیم کو واپس لیں گے ۔ بٹ خیلہ میں پاکستان کمیسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی اورڈویژنل قیادت کے ساتھ ایک نشست میں شکیل خان نے یقین دہانی کرانے پرایسوسی ایشن نے واپس لینے کااعلان کیا ۔ تاہم اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تین دنوں کے اندراندر ترمیم واپس نہ لینے کی صور ت میں کیمسٹ برادری صوبہ گیر ہڑتال کرے گی ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صوبائی چیرمین اسماعیل خان اور ڈویژنل صدر خیر الرحمن کے علاوہ صوبائی فنانس سیکرٹری عطاء اللہ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت نے چترال میں میڈیکل اسٹوراس اعلان کے فوراً بعد کھول دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں