261

موری بالاچترال میں خاتون نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھنداڈالکرخودکشی کرلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)موری بالاچترال میں بیوہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھنداڈالکرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا25کلومیٹردورگاؤں موری بالاسے تعلق رکھنے والی خاتون افسانہ بی بی دخترنوراسلام اتوارکے روزنامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔بتایاجاتاہے افسانہ بی بی کانکاح بمبوریت سے تعلق رکھنے میں ہوٹل منیجرسے ہواتھا چنددن پہلے اُن کی اچانک موت ہوئی۔ شوہر کی موت کے بعد سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔مقامی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعدورثاء کوحوالہ کرکے دفعہ 174کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔مقتولہ کی عمرتقربیا20, سال بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں