239

عمارتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام ، ٹرک میں چھپائے گئے لکڑی برآمد ، ملزم گرفتار

چترال(نمائندہ   )‌محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں‌نے زیارت چیک پوسٹ پر چیکنگ کےدوران ٹرک میں‌چھپائے گئے عمارتی لکڑی کی سمگل ناکام بنادی.ذرائع کے مطابق زیارت فارسٹ چیک پوسٹ پر پشاور جانے والی ٹرک کی تلاشی لی گئ تو سوپ سٹون کے نیچے چھپائے گئے دیارکے سلیپربرآمد کیے گئے اورمحکمہ جنگلات دروش ساؤتھ سب ڈویژن نےغیر قانونی لکڑیاں بمع ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف پر مقام کلکٹک میں ایک مقام پر چھاپہ مار کر مذید 15 عدد سلیپران برآمد کر لیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں