198

چترال میں پی ٹی آئی ایک اہم وکٹ گرنے والی ہے

چترال(نمائندہ  ) باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چترال کا اہم وکٹ عنقریب گرنے والی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرنے والا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ابتدائی گفت شنیدبھی ہوئی ہے۔عوامی حلقے خصوصاًٹاون کے لوگ اپنے نجی محفلوں میں عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے پی ایم ایل (ن) میں ممکنہ شمولیت کو مسلم لیگ(ن) اور خود عبدالولی خان کے لئے ایک اچھا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں جب عبدالولی خان ایڈوکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نہ اس بات کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی بلکہ بات گول کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں