207

جشن شندور اس سال جولائی میں منعقد ہوگی، سابقہ شیڈول بحال

پشاور(چ،پ)عالمی شہرت کا حامل جشن شندور اب اپنے سابقہ شیڈول کے مطابق 9-7 جولائی دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منانے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔محکمہ سیاحت نے جشن شندور میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے جشن کے حوالے سے پبلسٹی کا بھی آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران رمضان المبارک کی وجہ سے جشن شندور کے روایتی تاریخوں میں تبدیلی کرکے اس جشن کو جون کے مہینے میں منعقد کیا جاتا رہا تاہم اب محکمہ سیاحت نے ایک بار پھر جشن شندور کو 7 سے 9جولائی کے دوران منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ساتھ ہی اس ضمن میں تیاریوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ جشن کا آغاز 7جولائی کو ہوگا جبکہ فائنل 9 جولائی کو منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں