375

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وادی ریشن کے باسی گدلاپانی پینے پرمجبور

چترال(نامہ نگار)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وادی ریشن کے باسی گدلاپانی پینے پرمجبور،آلودااور پتھراورریت کے ذرات پائپ لائن کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے کی وجہ سے بیماریان جنم لے رہی ہیں۔سماجی کارکن (ر)صوبیدارمیجرمیربہادراورعمائدین نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی واٹر سپلائی اسکیم کے ساتھ واٹر ٹینک نہ ہونے کی وجہ سے ریشن کی ڈیڑھ ہزار گھرانے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں اور انہیں انتہائی گدلا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے جس میں ریت اورمٹی کے ذرات کا تناسب بہت ذیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود محکمہ ابنوشی نے واٹر ٹینک تعمیر کرکے پانی کی فلٹریشن اور صفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ ریشن بجلی گھر کی پاؤر چینل کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر ٹنل کا ملبہ ریشن گول کے پانی میں شامل ہوگیا ہے اور پتھر کے ذرات پائپ لائن کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد گردوں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پچاس فیصد سے ذیادہ افراد گردوں کے عارضے میں مبتلاہوگئے ہیں ۔علاقے کے مکینوں نے متعلقہ حکام اورڈپٹی کمشنرچترال سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں