212

خیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاوس پشاورکے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نگران وزیراعلی جسٹس(ر) دوست محمد خان ، سابق وزراء، وکلاء، اعلی سول حکام اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف لینے والوں میں حاجی فضل الہی، اکبر جان مروت، محمد رشید خان، ڈاکٹرسائرہ صفدر، مقدس اللہ، عبدالرؤف خان، محمد ثناء اللہ، ظفر اقبال بنگش، انوارالحق اور جسٹس (ر) اسداللہ خان چمکنی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں