196

اے این پی تحصیل دروش کے دفتر میں شہید ہارون بلور اور دیگر شہدا کے لٸے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام

مورخہ 12 جولاٸی کو اے این پی تحصیل دروش کے دفتر میں شہید ہارون بلور اوردیگر شہدا کے لٸے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام دروش نے بھی بھرپور شرکت کی۔یاد رہے شہید ہارون بلور شہید بشیر بلور کے فرزند تھے اورعوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے PK-78 سے کنفرم کنڈیڈیٹ تھے۔عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے تمام مکاتب فکر کاتعزیت کے لئے آنے پر اُن کا  شکریہ اداکیا اُنہوں نے نے ٹیلی فونک اور فرداً فرداً دفترآکر تعزیت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔۔تین دن کے لٸے پارٹی کے تمام سر گرمی ترک کٸے گٸے ہے اور پارٹی کے تمام دفتروں اور گھروں میں سیاہ پرچم لہرایا گیا ہے۔تمام عہدہداروں اور ورکروں نے شہید برسٹر ہارون بلور سے سکیورٹی واپس لینے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں