170

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھاتاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں