544

طریقی مرحوم شاعری مجموعہ میں الفاظ کی تراش خراش کے ساتھ ساتھ ردیف و قافیوں کو ہم آہنگی سے سمونے کا ہنر ان کو یکتا کرتا ہے/اے ڈی سی منہاس الدین

چترال(ڈیلی چترال نیوز)انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام سب دویژن مستوج کے انقلابی شاعرمحمدچنگیرخان طریقی ؔ مرحوم کے کھوار مجموعہ کلام ’’بلائیدوگمبوری‘‘ کی تقریب رونمائی ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال منہاس الدین صدرمحفل ممتازماہرتعلیم سابق ای ڈی او مکرم شاہ تھے۔اقرارالدین خسرو،محمدذکرزخمی،مولانگاہ نگاہ،ہیڈماسٹرامان اللہ،ممتازشاعرادیب محمدعرفان عرفان،سابق صدرانجمن ترقی کہوارحلقہ پشاورسیداحمدسید،عنایت اللہ اسیر،حمیداللہ اوردیگرنے مرحوم شاعرمحمدچنگیزخان طریقی کے انقلابی شاعری تھے انہوں نے خوبصورت ادبی تخلیقات اپنے قلم کی زینت بناتے ہوئے کھوار ادب کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مجموعہ کلام میں حمد، نعت ، صوفیانہ کلام ، اصلاحی نظمیں اور غزلیات شامل ہیں ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال منہاس الدین اورصدرمحفل مکرم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چنگیرخان طریقی مرحوم اپنے اندازِ فکر میں کہیں معاشرے سے نالاں اور کہیں فرسودہ روایات پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور بحیثیت مجموعی اِ ن کا مزاج اصلاحی اور اِن کی سوچ بدلتے زمانے سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے جدید موضوعات کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا ہے اور اس انداز کو برتنے میں ان کے پاس تشبیہات اور استعاروں کی کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ اِن کے مصرعے جدید رنگ کے مطابق فضا قائم کرتے ہیں۔طریقی مرحوم نے اپنی شاعری میں سادہ باتیں بیان کرتے ہیں الفاظ کی تراش خراش کے ساتھ ساتھ ردیف و قافیوں کو ہم آہنگی سے سمونے کا ہنر ان کو یکتا کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چنگیزخان طریقی مرحوم کاپہلا شعری مجموعہ ہے جس میں عشق حقیقی و مجازی کو موضوع بنایا گیا ہے اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں الفاظ کا چناؤ بہت ہی سادہ اور آسان ہے جو پڑھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے۔انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک نے کتاب اور صاحبِ کتاب کا تعارف کراتے ہوئے اکیڈیمی ادبیات پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس کی مالی تعاون سے ادبی کتابوں کی اشاعت ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے جنوری 2018سے اب تک چارشعری مجموعہ اورکھوارافسانہ چھپائی کرکے منظرعام پرلائی ہے اورکئی مجموعوں پرکام جاری ہے اور عنقریب اُن کوبھی منظرعام پرلایاجائے گا۔اس موقع پر انجمن ترقی کہوارحلقہ ریشن کے صدرمحمداسلم شیروانی اشورژانگ اور نوجوان فنکار انصار الٰہی نعمانی نے شہزادہ عزیزالرحمن بیغش کی ایک غزل کو مخصوص دھن میں پیش کر کے حاضریں سے داد حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں