82

پولیس انسپکٹرچترال سلطان بیگ کے ناگہانی وفات چترال بالخصوص چترال پولیس کا بڑا نقصان ہے/سابق ایم پی اے سلیم خان 

چترال(ڈیلی چترال )سابق صوبائی وزیربہودآبادی خیبرپختونخواوضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی سلیم خان پولیس انسپکٹرسلطان بیگ المعروف دبنگ کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سلطان بیگ مختلف تھانوں میں ایس ایچ او کی حیثیت سے اپنے فرائض نہایت ایمان داری سے سرانجام دیتا رہا اور خاص کر حقوق نسوان کی تحفظ کے لئے انہوں نے کبھی بھی سمجھوتے سے کام نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس انسپکٹرچترال سلطان بیگ کے ناگہانی وفات چترال بالخصوص چترال پولیس کا بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنی بے داغ اور دبنگ کردار کی وجہ سے عوام الناس میں خاصے مقبول ہے۔ آپ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا اسی لئے دبنگ کا نام سنتے ہی جرائم پیشہ افراد کانپتے تھے، انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر معروف سلطان بیگ جیسے پولیس افیسر بہت ہی کم پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email