211

خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے بلا سود قرضہ دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے جامعات سے فارغ التحصیل جدید کاروباری سوچ کے حامل نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحت و امورِ نوجوانان کے سینئر وزیر عاطف خان اور صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں یہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ شکیل قادر، سیکرٹری سیاحت شاہد زمان اور بینک آف خیبر کے عہدیدار موجود تھے۔حکام کے مطابق پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 5 سے تیس لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا جس سے وہ اپنا روزگار شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے نوجوان نہ صرف مالی طور پر مضبوط ہوں گے بلکہ ملک کی اقتسادی ترقی و خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں