347

اے وی ڈی پی کے زیرنگرنی نئی بشالینی بہترین ڈیزائن میں تعمیر کیا گیا ہے ،جس میں لیبرروم کی سہولت موجود ہے /کالاش خواتین 

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے چیئرمین رحمت الہی ، وائس چیئرمین ظہیر الدین اور جملہ ممبران نے کالاش ویلیز میں مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت فنڈ کی فراہمی پر حکومت اٹلی ، پی پی اے ایف اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ سب کے باہمی اشتراک اور مالی و تیکنیکی تعاون سے کالاش ویلیز کے کئی منصوبوں کو مکمل کرنے میں مدد ملی ہے ۔ اور مسائل حل ہو چکے ہیں ۔چیئرمین رحمت الہی کی زیر قیادت گذشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رمبور ویلی میں کالاش کمیونٹی کیلئے مکمل کئے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ جس میں بڑانگورو سنیٹیشن ، کالاش میٹرنٹی ہوم ( بشالینی) اور دیگر منصوبے شامل تھے ۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے افراد سے منصوبوں کی تعمیر سے پہلے اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں ۔ جس پر لوگوں نے انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اُنہیں ناقابل یقین حد تک سہولتیں ملی ہیں ۔ جس کیلئے وہ ڈونر اور تمام اداروں کے شکر گزار ہیں ۔ ٹیم نے بڑانگورو کے تمام گلیوں میں پھر کر کام کا جائزہ لیا ۔ اور مختلف لوگوں سے ملے ۔ ٹیم کو بتایا گیا ۔ کہ گلیوں کی پختگی سے پہلے بارش اور برفباری کے دنوں میں خواتین ، بچوں اور معذور افراد کو چلنے پھرنے میں بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اور گلیوں کو صاف رکھنا بہت مشکل تھا ۔ اب پختگی کے بعد ان مشکلات سے نجات مل گئی ہے ۔ ٹیم نے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے کالاش میٹرنٹی ہوم ( بشالینی ) کا بھی دورہ کیا ۔ جو کہ حال ہی میں مکمل ہوا ہے ۔ معروف کالاش خاتون لندن بی بی نے کمیونٹی کے خواتین کی نمایندگی کرتی ہوئی نئی بشالینی کی تعمیر کو کالاش خواتین کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ پرانے بشالینی میں �آیام زچگی کے دوران ناقص صفائی اور خستہ حال مکان میں خواتین اور بچے بیمار پڑتے تھے ۔ اب نئی بشالینی بہترین ڈیزائن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ جس میں لیبرروم کی سہولت موجود ہے ۔ جبکہ کمروں کی آرائش و زیبائش کے علاوہ بیڈ ، فوم ، ریفریٹرز ، برتن ، اور الماری وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے تمام کالاش خواتین کی طرف سے حکومت اٹلی ، اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب ، ایم اینڈ ای آفیسر محمد یونس ،پی پی آر پراجیکٹ کے ذمہ داروں ،اور اے وی ڈی پی کے چیرمین و بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کی کوششوں اور تعاون سے ہی یہ منصوبے مکمل ہوئے ۔ اور کالاش کمیونٹی کو فوائد ملے ۔ اس موقع پر انہوں نے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مزید کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد آزان بورڈ ممبران نے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ سے اُن کے گھر میں ملاقات کی ۔ اور چترال و کالاش ویلیز کے مسائل کے حوالے سے اُن سے بات چیت کی ۔ ایم پی اے نے کہا ۔ کہ وہ چترال کے تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے حالیہ دنوں میں ملاقات کے دوران اُنہیں تمام مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم حکومت بتدریج ان مسائل کو حل کر ے گی ۔ وزٹ کے موقع پر ، وائس چیر مین اے وی ڈی پی ، ظہیر الدین ، و ممبران ناظم وی سی ایون عبدالبصیر ، کونسلر اکرام اللہ جان ، اُنت بیگ ، حیات خان ، جم شاہی ، شاہی گل اور منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد و اکاؤنٹنٹ فضل امین وغیرہ موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں