643

اظہارتشکر

چترال (ڈیلی چترال) چترال پولیس کے انسپکٹر سلطان بیگ مرحوم کے پسماندگا ن کرنل فدامحمد ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین ، ہیڈ ماسٹر ولی محمد، چیرمین لوکل کونسل شیرنواز، رستم بیگ، شیر مراد، شریف بیگ ، افضل بیگ،(ر)صوبیدارمیجر میر بہادر اور بیٹے سردار احمد بیگ، اسلم بیگ اور علی حیدر بیگ نے ان تمام دوستوں، رشتہ داروں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے جوکہ ناگہانی حادثے کے نتیجے میں ان کو ملنے والی غم کو بانٹنے کے لئے ان کے ہاں بنفس نفیس تشریف لاکرتعزیت کی یا ٹیلی فون یا خط کے ذریعے ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ان دوستوں اور رشتہ داروں کا ساتھ رہنا ان کے لئے حوصلے کا باعث بن گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپنے ہزاروں ہمدردوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں ہے ، اس لئے اخبار کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں