197

ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال نے عوام کے مسائل سننے کی عرض سےکوغذی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد

چترال /ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال نے عوام کے مسائل سننے کی عرض سےکوغذی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ کوہ کے عمائدین، PLC کے ممبران اور اکابرین نے شرکت کی۔ علاقہ کوہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نمائندوں نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔ جس میں پولیس سے متعلق مسائل بھی زیر غور آئے اور علاقہ کوہ کو در پیش دیگر محکموں سے متعلقہ چند اہم امور ڈی۔پی۔او کی وساطت سے متعلقہ افسران تک پہنچا نے کی درخواست کی گئی۔ ڈی پی او چترال نے بعض مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کھلی کچہری کو عوام کوہ نے بہت سراہا اور آئندہ بھی اسطرح کے اجتماعات منعقدکرنے کی ڈی۔پی۔او چترال سے درخواست کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی اومحی الدین بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں