310

چترال میں کلین اور گرین پاکستان کے تحت ویلج کونسل گہریت میں صفائی مہم کا آغاز

چترال(نامہ نگار) چترال میں کلین اور گرین پاکستان کے تحت ویلج کونسل گہریت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سرپرست اعلیٰ جناح لال،ویلج ناظم شجاع الزمان کے پرائیمری سکول گہریت میں عمائیدین علاقہ،اساتذہ کرام اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔اسلام نے صفائی کی خصوصی ہدایت کی ہے اپنے گھر ،ماحول اور علاقہ کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے صفائی کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ان کے اس مشن کو گھر گھر پہنچاکر اسے کامیاب کریں ۔اس موقع پر علاقے کے عمائیدین نے صفائی کی مہم شروع کرنے پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،ویلج ناظم ،ویلج آفیشلز اور کونسلرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے ویلج کو پاک صاف رکھنے کیلئے بھر پور کوشیشں کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں بیماریوں کو ختم کیا جاسکے ۔ اسی طرح علمائے کرام پر بھی لازم ہے کہ وہ بھی مساجد میں عوام علاقہ کو صفائی کے بارے میں خصوصی ہدایت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں