225

پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے جنجریت کوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نامہ نگار)گذشتہ روزپاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے تحصیل دروش کے پسماندہ گاؤں جنجریت کوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے میل اور فیمل ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے فری ادویات بھی دیے گیے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے ان کو اگاہ کیا۔انہوں نے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی, اور انہوں نے علاقے کے مستحق اور غریب گھرانوں میں راشن پیکیج بھی تقسیم کیں۔جنجریت کوہ کے عوام کے ساتھ اس دلی ہمدردی پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں