206

28اکتوبر کو چترال پریس کلب کے زیر اہتمام پریس فورم لوٹ اویر میں تین مقامات ریری ، بروم اور شونگوش کے مقامات پر منعقد 

چترال ( ڈیلی چترال) اتوار کے روز 28اکتوبر کو چترال پریس کلب کے زیر اہتمام پریس فورم لوٹ اویر میں تین مقامات ریری ، بروم اور شونگوش کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ علاقے کے ایل ایس او کی معاونت سے اس پروگرام میں علاقے کے عوام اپنے مختلف النوع مسائل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے جنہیں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اجاگر کئے جائیں گے۔چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے تمام اہالیان اویر سے گزارش کی ہے کہ وہ 8.30بجے ریری، 10.30 بروم اور 1.15بجے شونگوش میں تشریف لاکر علاقے کے مسائل بیان کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں