210

چترال سکاوٹس میں کرکٹ ٹورنامنٹ چترال پولیس نے چترال سکاوٹس کرکٹ ٹیم کوہراکرفائنل میچ اپنے نام کرلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ہیڈکواٹرچترال سکاوٹس کے کرکٹ گراونڈمیںبروزہفتہ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ چترال پولیساورہیڈکواٹرچترال سکاوٹس کے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔چترال پولیس کرکٹ ٹیم کی قیادت ڈی پی اوچترال محمدفرقان بلال اورچترال سکاوٹس ہیڈکواٹرٹیم کی قیادت کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کررہے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان شاندارمقابلہ ہوا،چترال پولیس کرکٹ ٹیم نے ہیڈکواٹرچترال سکاوٹس ٹیم کوسنسنی خیزمقابلے کے بعدہراکروننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔آخرمیںڈی پی اوچترال نے کہاکہ اس طرح کے ایونٹ منعقدکرنے سے جوانوں کی ذہنی نشونماہوتی ہے ۔اوران کی صلاحیتوں میںمزیدنکھاراجاتاہے جوانوںکی فٹنس برقراررہتی ہے۔اوراس طرح ڈیوٹی سرانجام دینے وقت ان کی پھرتی اورجسمانی صلاحیتیں ابھراتی ہیں ۔اوراس طرح ک ایونٹ آئندہ بی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں