34

اے سی دروش اور ٹی ایم او دروش کا تجاوزات کے خلاف اپریشن۔

دروش(جہانزیب) اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی اور ٹی ایم او دروش مصباح الدین کی نگرانی میں دروش بازار میں تجاوزات خلاف اپریشن ، اطلاعات کے مطابق دروش بازار میں بنائے گیے غیر قانونی سیڑھیوں اور دوکانو ں کے سامنے تجاوزات ہٹانے کیلئے اپریشن کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر دروش اور ٹی ایم او دروش کے نگرانی میں لیویز اور پولیس کے بھاری نفریوں نے اس اپریشن میں حصہ لیا ۔اس موقع ٹی ایم او دروش مصباح الدین نے مقامی میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی نگرانی میں بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہم ایک انچ بھی تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور دروش بازار کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تجار یونین دروش اور سیاسی و سماجی حلقوں نے دروش انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش کی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ٹی ایم اور دروش اور انتظامیہ ملکر تجاوزات کے خلاف بر وقت اقدامات اٹھائیں گے۔
Print Friendly, PDF & Email