193

سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،کئی منصوبوں سے 3ہزار 240 میگاواٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میںشامل ہو چکی ہے

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے کئی منصوبوں سے 3ہزار 240 میگاواٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میںشامل ہو چکی ہے،مذکورہ منصوبوں پر پاکستانی ورکرز کی تعداد 23ہزار 264 ہے۔ چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سی پیک کے تحت 50 میگاواٹ داﺅد ونڈ پاور پر 117 پاکستانی، 100میگاواٹ پاکستان جمپیر ونڈ پاور 192پاکستانی، سچل میں 50 میگاواٹ ونڈ پاور پراجیکٹ پر 162 پاکستانی،900میگاواٹ سولرپراجیکٹ پر 3ہزار 755 پاکستانی، پورٹ قاسم کے 1320 میگاواٹ کے منصوبے پر 532 پاکستانی، ساہیوال میں 1320میگاواٹ کول پاور پلانٹ پر 3ہزار 246 پاکستانی، 100میگاواٹ ونڈ پاور پراجیکٹ پر 447 پاکستانی،720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹ پر 3ہزار 505 پاکستانی، 660 میگاواٹ حبکو کول پاور پلانٹ پر 2ہزار 525 پاکستانی، سکی کناری منصوبے پر 6ہزار 330 پاکستانی، تھر میں 660میگاواٹ کول پاور پلانٹ پر 1362 پاکستانی،3.8 میٹرک ٹن کوئلے پر کام کرنے والے 1098 پاکسانی کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں